ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہائی کورٹ کی مہاراشٹر حکومت سے خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات کی تفصیلات کی طلبی

ہائی کورٹ کی مہاراشٹر حکومت سے خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات کی تفصیلات کی طلبی

Fri, 08 Jul 2016 21:16:09    S.O. News Service

ممبئی، 8 ؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق درج مقدمات کی تعداد اور متاثرین کے انصاف کی منصوبہ بندی کے تحت معاوضے کی منظوری کیلئے ایک کمیٹی کے پاس بھیجے گئے مقدمات کی تعداد کی تفصیلات دینے کی ریاستی حکومت آج ہدایت دی۔منصوبہ بندی میں آبروریزی کے متاثرین اور خواتین کے خلاف دیگر جرائم کے متاثرین کیلئے بحالی اور معاوضے کی تجویز ہے۔جسٹس اے ایس OKAاور جسٹس اے اے سعید کی بنچ نے 30جون 2016سے اب تک درج ایف آئی آر کی تفصیلات دینے کی آج حکومت کو ہدایت دی۔عدالت نے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق رپورٹس کے ساتھ یہ بتانے کو بھی کہاکہ معاوضے کی منظوری کیلئے حکومت کی طرف سے مقرر کمیٹی کے پاس کتنے معاملے بھیجے گئے۔عدالت نے حکومت کو ممبئی سے منسلک تفصیلات تین ہفتوں کے اندر اور ریاست کے باقی حصے کی تفصیلات چھ ہفتوں کے اندر دینے کوکہا۔بینچ کو آج مطلع کیا گیا کہ اکتوبر 2013سے مارچ 2016کے درمیان خواتین کے خلاف جرائم کے کل4809کیسز درج کئے گئے جن میں سے 3714مقدمات میں کمیٹی نے معاوضہ کیلئے منظوری دی۔ان3714مقدمات میں سے 1999مقدمات میں معاوضہ دے دیا گیا جبکہ باقی معاملات میں فنڈکے الاٹمنٹ کے بعد رقم تقسیم کی جائے گی۔عدالت ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر ایک مفاد عامہ عرضی کی سماعت کر رہی تھی۔
 


Share: